Get Alerts

کراچی: ڈیفنس میں شہری پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم سلمان فاروقی گرفتار

کراچی: ڈیفنس میں شہری پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم سلمان فاروقی گرفتار

کراچی :کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں ایک شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے کا مرکزی ملزم سلمان فاروقی پولیس کی کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لیا ہے جبکہ ملزم کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کسی سرکاری ادارے کا ملازم نہیں ہے۔ پولیس نے ملزم کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے ہیں۔ متاثرہ شہری کے حق میں مکمل انصاف کے لیے پولیس رابطے میں ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ متاثرہ شہری کو بلاامتیاز انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ٹیگز: