Get Alerts

عیدالاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات، وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

عیدالاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات، وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک عام تعطیلات ہوں گی۔

سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے تاکہ عوام کو عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانے کا موقع مل سکے۔

واضح رہے کہ ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا، اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

ٹیگز: