کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 3 ہزار 944 روپے بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 540 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔