Get Alerts

روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری

روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر سے قیمتی زیورات اور مہنگی گھڑیوں کی چوری کا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کا سامان غائب ہونے کی اطلاع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا، جہاں اہل خانہ نے لاکر کھول کر دیکھا تو اس میں موجود زیورات اور گھڑیاں موجود نہیں تھیں۔ اس انکشاف کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔ واقعے کی سنگینی کے باعث تفتیش کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق مبینہ طور پر گھرانے سے ہی بتایا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت 47 سالہ راشی چھابریا کے نام سے ہوئی ہے۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمہ 2020 سے اس گھر میں آ جا رہی تھی اور اس دوران اس نے گھر والوں کا اعتماد حاصل کر لیا تھا، جبکہ وہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کی دیکھ بھال میں بھی معاونت کرتی رہی۔

ٹیگز: