پولیس نے بھارتی دہشتگرد مظفر ناگ راج کو گرفتار کر لیا

پولیس نے بھارتی دہشتگرد مظفر ناگ راج کو گرفتار کر لیا

حیدر آباد: حیدر آباد پولیس نے خفیہ ایجنسی کی مدد سے بھارتی دہشتگرد مظفر ناگ راج کو گرفتار کر لیا، جس کی نشاندہی پر مزید چار سہولت کار بھی حراست میں لے لیے گئے۔

حیدر آباد پولیس نے انڈیا سے تربیت یافتہ دہشت گرد مظفر ناگ راج کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر مزید چار سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی حیدر آباد جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم جسمم کے گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشتگرد رینجرز اور غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بناتے تھے۔

جاوید عالم اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا سرغنہ مظفر ناگ راج ہے اور ان سب کو خفیہ ایجنسی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ مظفر ناگ راج دشمن ملک بھارت سے تربیت یافتہ اور آئی ای ڈیز بنانے کا ماہر ہے۔ یہ دہشتگرد بدین کے راستے بھارت تربیت کے لئے جاتے تھے۔