Get Alerts

امن و استحکام ہماری ترجیح ہے اور اس پر سختی سے کار بند ہیں، فواد چودھری

امن و استحکام ہماری ترجیح ہے اور اس پر سختی سے کار بند ہیں، فواد چودھری
کیپشن: پاکستان کے کسی حصے میں کسی پاکستانی کو تکلیف ہو تو پورا پاکستان یکجان ہوتا ہے، فواد چودھری۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے خطاب کرتے ہوئے کہا خطے میں امن و استحکام ہماری ترجیح ہے اور اس پر سختی سے کار بند ہیں۔ افغانستان میں بدامنی اور انتشار سے پاکستان بھی متاثر ہوتا ہے ۔

فواد چودھری نے مزید کہا پوری پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت، میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ وزیراطلاعات نے کہا آج 70 سال کے بعد بھارت تقسیم اور پاکستان متحد ہے۔ کل تمام ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے اور اتوار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ پاکستان تشریف لائیں گے۔ آج ترکی،سعودی عرب ،عرب امارات ، ایران پاکستان کی پشت پرکھڑے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا بھارت کشمیر کو ایک علاقے کے طور پر دیکھتا ہے لیکن ہمارا کشمیریوں سے رشتہ علاقے کا اور خون کا رشتہ ہے۔ بھارتی بارڈر پرکشیدگی سے کشمیری اورپنجابی  سب سے زیادہ متاثرہوتے ہیں۔ پاکستان کے کسی حصے میں کسی پاکستانی کو تکلیف ہو تو پورا پاکستان یکجان ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے فارغ التحصیل اور اسناد لینے والے طلبا و طالبات کو ان کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0