راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے لیے غیر مشروط عزم رکھتا ہے اور سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس حوالے سے اپنے عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان طے شدہ دفاعی انتظامات اور باہمی مشاورت کے تحت اپنا کردار ادا کرے گا۔