Get Alerts

کشمیر کا مستقبل "کشمیر بنے گا پاکستان" ہی ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

کشمیر کا مستقبل

مظفر آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام موثر طریقے سے کام کر رہا ہے اور یہاں کے تمام اہم شعبے جیسے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہتر حالت میں ہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلانے کی سیاست کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے مگر انتشار اور توڑ پھوڑ معیشت اور عوام کو نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دی جائیں گی۔ آزاد کشمیر میں 30 فیصد سے زائد افراد سرکاری ملازم ہیں، جو اس نظام کا حصہ ہیں۔

لیفتیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اور وسائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو اللہ کی بے پناہ نعمتیں حاصل ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کے خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا اور آج بھی پاکستانی فوج میں کئی کشمیری آفیسرز اور جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا مستقبل پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور کشمیر کا مستقبل "کشمیر بنے گا پاکستان" ہی ہے۔

ٹیگز: