لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور انتظامیہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں انہوں نے شفاف اور مدلل جوابات کے ساتھ مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
شرکاء نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اساتذہ اور طلباء ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے پاک فوج کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ابہام اور شبہات کو دور کیا ہے۔

اس دوران، ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی۔ فیکلٹی اور طلبہ نے پاک فوج کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے ڈِس انفارمیشن اور فیک نیوز کے موضوع پر آگاہی دینے والے سیشن کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ایسے تعلیمی پروگرامز انتہائی ضروری ہیں۔
یہ دورہ پاک فوج اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور طلبہ میں وطن سے محبت اور قومی سلامتی کے جذبے کو فروغ دینے کا باعث بنا۔