Get Alerts

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی یونیورسٹی آف گوادر میں خصوصی نشست، طلبہ سے براہِ راست مکالمہ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی یونیورسٹی آف گوادر میں خصوصی نشست، طلبہ سے براہِ راست مکالمہ

گوادر : پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلبہ کے ساتھ ایک اہم فکری نشست میں شرکت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر منعقدہ خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، علاقائی صورتحال اور ملک کو درپیش حالیہ چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی گفتگو میں شواہد اور دلائل کے ساتھ مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 'مس انفارمیشن' اور دشمن کے پروپیگنڈے کا ذکر کرتے ہوئے طلبہ کو حقائق سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو شعور اور علم کے ذریعے منفی بیانیے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
نشست میں شریک طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے کھل کر سوالات کیے اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ     اس نشست سے ہمارے ذہنوں میں موجود بہت سے سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق ابہام دور ہوئے ہیں۔    ڈی جی آئی ایس پی آر نے شواہد کے ساتھ حقائق پیش کیے، جس سے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آگئی۔    اس طرح کے براہِ راست رابطے ریاست اور عوام، بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کے درمیان اعتماد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
یونیورسٹی کی فیکلٹی نے بھی اس نشست کو انتہائی سود مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں اور تعلیمی اداروں کے درمیان ایسا رابطہ نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کے لیے ناگزیر ہے۔

ٹیگز: