طالبان کا افغان فوجی بیس  کیمپ پر حملہ، 25 فوجی ہلاک اور 20 جنگجو مارے گئے

 طالبان کا افغان فوجی بیس  کیمپ پر حملہ، 25 فوجی ہلاک اور 20 جنگجو مارے گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ

کابل: طالبان کا افغانستان فوجی بیس  کیمپ پر حملہ، 25 فوجی ہلاک اور 20 جنگجو مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق،افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی کیمپ پر طالبان  نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25  افغان فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان  جنگجو مارے گئے۔

افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء اور طالبان کو قوت ماننے کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مسلسل امن مذاکرات کے ادوار جاری ہیں تاہم طالبان کی خواہش پر امن مذاکرات میں کابل حکومت کو شامل نہیں کیا گیا اور نتیجتاً طالبان اور کابل حکومت کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے 4 سالہ دور حکومت میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے افغان فوجیوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔