سندھ  پولیس کی خاتون اہلکار " پاوری " کرنے پر معطل 

سندھ  پولیس کی خاتون اہلکار

کراچی : سندھ پولیس کی تین اہلکار خواتین کو ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطلی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے ، تینوں خواتین نے مقبول ترین ٹک ٹاک ایپ پر د و مختلف ویڈیوز شئیرکی تھیں ۔ 

خواتین اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی یوٹیو بر ولا گر پاوری گرل دنانیر کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو " یہ ہماری کار ، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ( پارٹی ) ہورہی سے متاثر ہوکر دو ویڈیوز بنائی تھیں ۔ 

خواتین اہلکاروں نے یہ ویڈیوز سندھ پولیس کی یونیفارم میں بنائی تھیں ، جبکہ بیک گرائؤنڈ میں دنا نیر کی آواز ہی استعمال کی تھی ۔ 

جبکہ دوسری ویڈیو میں انہوں نے اپنی آؤاز میں ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ کہہ رہی تھیں  " یہ ہم ہیں ، یہ ہماری کار ہے اور یہ یہاں خواری ہورہی ہے "۔

خواتین اہلکاروں نے مذکورہ ویڈیوز اپ لوڈ اورپبلک بھی کی تھیں ، سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے فوری طور پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو معطل کردیا ہے ، نوٹفیکیشن میں کہا ہےگیا ہے کہ تنیوں خواتین کے خلاف انکوائری تک ان کی تنخواہ اور الاؤنس روک لیے جائیں ۔