کراچی کنگز نے اپنے فیلڈنگ کوچ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی

کراچی کنگز نے اپنے فیلڈنگ کوچ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے اپنے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد دو کھلاڑیوں سمیت تین افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی جن میں سے ایک کرکٹر کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔ کراچی کنگز نے بعدازاں اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل میں مثبت آنے والوں میں سے صرف ایک کا تعلق کراچی کنگز سے ہیں،  ہمارے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ہم ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

fa79b9ea035091aa7e60b4978b984838

واضح رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے تمام کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی روک لیا گیا اور ان کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اس روز دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول تاخیر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم بعد ازاں میچ موخر کر دیا گیا جو منگل کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔