پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہو گا

پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہو گا

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہو جائے گا اور بلاول بھٹو زرداری شرکاءسے خطاب کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے رات سکھرمیں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پرقیام کیا جبکہ عوامی مارچ آج سکھر سے گھوٹکی اور پھر رحیم یار خان روانہ ہو گا اور صوبہ سندھ سے پنجاب میں داخل ہو جائے گا۔ 
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی لانگ مارچ کے شرکاءتیسرے مرحلے میں سکھر پہنچے جہاں ان کے استقبال کیلئے سٹی بائی پاس پر 100 فٹ لمبا تیر کا نشان آویزاں کیا گیا تھا۔
سکھر میں قیام کے بعد چوتھے مرحلے میں عوامی لانگ مارچ کے شرکاءبلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سکھر سے گھوٹکی اور پھر رحیم یار خان کیلئے روانہ ہوں گے جہاں چوک بہادر پور پر بلاول بھٹو شرکاءسے خطاب کریں گے۔

مصنف کے بارے میں