Get Alerts

بلاول بھٹو نے اسلام آباد کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

بلاول بھٹو نے اسلام آباد کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

گھوٹکی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہمیں حق نہیں ملا تو اپنا حق چھین لیں گے،اپنے حق کیلئے ہمیں اس کٹھ پتلی حکومت کو ختم کرنا ہوگا ،ہم اسلام آباد جا رہے ہیں اور اس شخص کو بھیج کر رہیں گے ۔

گھوٹکی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا گھوٹکی کے عوام کو نہیں بھلا سکتا،گھوٹکی کے عوام کا شکر گزار ہوں جو انہوں نے پر تپاک استقبال کیا ،انہوں نے کہا جانتا ہوں مزدور اور ہاری کو اس کی محنت کا صلا نہیں مل رہا،کسان محنت کے باوجود بھوکا سوئے تو ملک کا کیا حال ہوگا،پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد انہی غریبوں کیلئے رکھی گئی ہے ،ہم آج بھی اپنے نوجوانوں کو روزگار دلوا سکتے ہیں،لیکن اس کیلئے ہم سب کو مل کر اس کٹھ پتلی حکومت کو ختم کرنا ہوگا ۔

بلاول بھٹو نے کہا ہمیں حق نہیں ملا تو ہم اپنا حق اب چھینیں گے ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ،اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور پیپلزپارٹی اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی ،انہوں نے کہا ہم اسلام آباد آ رہے ہیں اور اس شخص کو گھر بھیج کر ہی دم لینگے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلا ف اہم اعلان کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا ہے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اپنا حق نہیں لے لیتے،اب پنجاب میں داخل ہو کر دما دم مست قلندر ہوگا۔

ٹیگز: