آدھا تیتر آدھا بٹیر ،تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اپوزیشن کو بڑا دھچکا 

 آدھا تیتر آدھا بٹیر ،تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اپوزیشن کو بڑا دھچکا 

اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کے پیروں تلے زمین ہی نکال دی ،ایک طرف جہاں اپوزیشن حکومتی اتحادیوں کو توڑنے کی کوششیں کر رہی ہے وہیں تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی فواد چوہدری نے کہا حکومت نے اپوزیشن کے کتنے لوگ توڑے ہیں یہ راز کی بات ہے بعد میں بتائینگے ۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سن سن کے تھک گئے ہیں اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو لے آئیں ،انہوں نے کہا چوہدری شجاعت نے حمایت کی ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ،جو گفتگو مونس الٰہی نے کی تھی وہی باتیں اس ملاقات میں بھی ہوئیں ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا اتحادیوں سے بات چیت ہوئی ہے اور اب یہ سلسلہ جاری رہے گا ،تحریک انصاف کے پاس بھرپور سیاسی حکمت عملی موجود ہے جو وقت آنے پر سب کو نظر آئیگی ۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے  آلینے دیں ،ابھی تو آدھا تیتر آدھا بٹیر ہے ، لیکن دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن کے کتنے لوگ توڑے ہیں ، یہ راز کی بات ہے بعد میں بتائیں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں