خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی: 73 فیصد عوام کی رائے، سروے رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی: 73 فیصد عوام کی رائے، سروے رپورٹ جاری

اسلام آباد :شفاف اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے ہر 5میں سے 3 پاکستانیوں کا خیال ہے کہ انتخابات کا انعقاد شفاف تھا۔

اپسوس  نے الیکشن 2024 کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے سروےرپورٹ جاری کر دی ہے۔ سروے کے مطابق 58 فیصد عوام نے کہا کہ،" الیکشن 2024 کے انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے" اسی طرح پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی عوام کا خیال ہے کہ؛" الیکشن کے دن کا عمل منصفانہ اور شفاف تھا۔

اپسوس نے چاروں صوبوں سے 11 تا 19 فروری کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگوں کا سروے کیا۔ جنہوں نے انتخابات کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ 

پنجاب میں 63 فیصد، سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 55 فیصد، اسلام آباد میں  61 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 33 فیصد عوام  کے مطابق الیکشن شفاف کروائے گئے۔ 

انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے 54 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ  انتخابات شفاف منعقد ہوئے جبکہ 39 فیصد کا خیال ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی  ۔

انتخابات میں دھاندلی کے مجموعی تاثر کے حوالے سے عوام کا خیال ہے کہ  خیبر پختونخوا میں 73 فیصد، اسلام آباد میں 49 فیصد جبکہ سندھ میں سب سے کم 28 فیصد دھاندلی ہوئی۔

 سروے کے مطابق تمام صوبوں میں  سے خیبر پختون خوا میں سب سے زیادہ دھاندلی  ہوئی جو کہ 73 فیصد تھی ۔  موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے 16 فیصد  خیبر پختونخوا جبکہ 45 فیصد بلوچستان کی عوام نے اس عمل کو بہترین قرار دیا۔

انتخابات کے بعد اپسوس IPSOS رپورٹ کے سروے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا۔ 

مصنف کے بارے میں