کرک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

کرک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

کرک :   خیر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔  فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ہلاک و زخمی دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔


آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سینیٹائزیشن آپریشن کیا ۔مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں