اسلام آباد : ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ہولناک حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے ہوش ربا اضافے نے پاکستان کو ہنگامی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سپلائی چین کی کڑی نگرانی کے لیے 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس اہم ترین کمیٹی کی کمان درج ذیل عہدیداروں کے سپرد کی گئی ہے۔ کمیٹی کی قیادت وزیرِ خزانہ کریں گی۔ کمیٹی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، اوگرا (OGRA)، ایف بی آر (FBR) اور وزارتِ پیٹرولیم کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
پہلی بار حساس اداروں کے نمائندوں کو بھی اس کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پر نظر رکھی جا سکے۔