کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے جرمن چانسلر کی روسی صدر سے اہم ترین ملاقات

کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے جرمن چانسلر کی روسی صدر سے اہم ترین ملاقات

سوچی: جرمن چانسلر انجیلا مرکل روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملنے کے لیے بحیرہ اسود کے ایک تفریحی مقام سوچی شہر میں پہنچ گئی ہیں۔ ان سے پہلے دو اعلی درجہ کے جرمن افسران نے موسم بہار میں ماسکو کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے پر بات چیت ہوئی تھی۔

منگل کے اجلاس کا مقصد جولائی میں ہیمبرگ میں ہونے والے  G20 سربراہی اجلاس کی تیاری ہے، لیکن دونوں رہنماؤں نے شام اور یوکرائن میں بحران پر تبادلہ خیال بھی کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرقی یورپ میں تنازعات کے ارتقاء کے حساس مسئلہ پر مرکل اور پوٹن کے درمیان خاص طور پر گفتگو ہو گی۔

مارچ میں، پوٹن نے دورے پر آئے جرمنی کے وزیر خارجہ سگمر گیبریل سے کہا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا تھا جو روس کے 2014 میں یوکرائن کے شہر کریمیا پر قبضہ کرنے کے بعد خراب ہو گئے تھے.

نام نہاد منسک معاہدے جن کے تحت یوکرائن فوج اور روسی نواز علیحدگی پسند قوتوں کے درمیان تنازعہ ختم کرنا تھا ابھی تک ان کو مکمل طور پر نافذ نہیں کیا گیا ہے۔