وکٹ بیٹنگ کیلئے مشکل ، لیکن کوشش کروں گا اچھا کھیل پیش کروں ، اظہر علی

وکٹ بیٹنگ کیلئے مشکل ، لیکن کوشش کروں گا اچھا کھیل پیش کروں ، اظہر علی

بارباڈوس:پاکستانی اوپنر اظہر علی نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے مشکل ہے لیکن میں کوشش کروں گا کہ اچھا کھیل سکوں اور ٹیم کو فائدہ حاصل ہو ۔اچھی پارٹنر شپ لگ جائے تو ٹیم کو فائدہ حاصل ہوتا ہے لیکن وکٹیں جلدی گر گئیں اور ٹیم کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان 3 وکٹوں کے نقصان پر  رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد اور اظہر علی نے انتہائی عمدہ اور ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو 155 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر احمد شہزاد 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بلے باز بابر اعظم اوریونس خان بغیر کوئی سکور کیے ہی آوٹ ہو گئے۔اظہر علی 82 اور مصباح الحق 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 312 رنز بنائے،کالی آندھی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک کریز پر اپنے قدم نہ جما سکی اور شاہینوں کی جاد وئی باولنگ کا شکار ہو گئی تاہم روسٹن چیز نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 131 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو قد رے بہتر کر دیا۔بلے باز بریتھ ویٹ 9 ،ہیٹمائر 1 ،ہوپ5 ، پاویل 38، وشال سنگھ 3، ڈآریچ 29، جیسن ہولڈر 58 اور بیشو 14رنزبنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر نے 3، یاسر شاہ نے 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔