رمضان کے چاند سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

رمضان کے چاند سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی کر دی ۔ ماہ صیام کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کی کا امکان ہے۔
سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو جائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔