نئی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے لیے لائسنس لازمی قرار

 نئی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے لیے لائسنس لازمی قرار
کیپشن: فوٹو بشکریہ پاک ویلز ۔۔۔

لاہور : محکمہ ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے سخت اقدامات کردیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اس کی پابندی کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ اب اگلے مرحلے میں لاہور میں لائسنس کی پابندی کو لاگو کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

اس فیصلے کے مطابق نئی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے لیے لائسنس لازمی قرار دیدیا گیا ہے تاہم لائسنس نہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نہیں ہوپائے گی ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کے لیے بھی یہ ہی  پابندی لگائی جائیگی، یعنی رجسٹریشن کے لیے بھی لائسنس لازمی ہوگا۔