Get Alerts

ٹرمپ کا ایران سے تیل کی خریداری کرنے والے ممالک پر پابندی عائدکرنے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران سے تیل کی خریداری کرنے والے ممالک پر پابندی عائدکرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کو ایران سے تیل خریدنے سے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک یا شخص ایران سے تیل یا پیٹروکیمیکل خریدے گا، اس پر امریکہ پابندیاں عائد کرے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران سے تیل خریدنے والے ممالک امریکہ کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ اس فیصلے کے تحت ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل کی خریداری کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس کے جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے مہاجرین کو ملک بدر کرنے سے روکتے ہوئے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ جج فرنینڈو روڈریگز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ’ایلین اینیمیز ایکٹ‘ کے تحت وینزویلا کے گینگ "ٹرین ڈی آراگوا" کے مبینہ ارکان کو حراست میں لے کر ملک بدر نہیں کر سکتی۔ جج کے مطابق، گینگ کی موجودگی اس قانون میں بیان کردہ حملے یا دراندازی کے زمرے میں نہیں آتی۔ امریکی محکمہ انصاف نے اس فیصلے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ٹیگز: