Get Alerts

بھارت میں لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک، فرنچائز کا مؤقف سامنے آ گیا

بھارت میں لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک، فرنچائز کا مؤقف سامنے آ گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف ٹیم لاہور قلندرز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بھارت میں بند کر دی ہے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق، فرنچائز کے فیس بُک اور انسٹاگرام پیجز بھارتی صارفین کے لیے بلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کی سرکاری طور پر کوئی وضاحت تاحال موصول نہیں ہوئی۔

لاہور قلندرز کا شمار پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیموں میں ہوتا ہے، جس کی مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، پہلگام واقعے کے بعد بھارتی سپورٹس سٹریمنگ پلیٹ فارم "فینکوڈ" نے بھی پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دی تھی۔ اس کے جواب میں پاکستان نے پی ایس ایل میں کام کرنے والے تمام بھارتی براڈکاسٹرز کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔

ٹیگز: