Get Alerts

راولپنڈی: احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر 82 پی ٹی آئی کارکنوں کو سزا سنا دی گئی

راولپنڈی: احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر 82 پی ٹی آئی کارکنوں کو سزا سنا دی گئی

راولپنڈی :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاجی مظاہروں میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 82 کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے مجموعی طور پر 24 مقدمات میں حاضر تمام ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کی۔

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلے میں کہا کہ جن کارکنوں نے احتجاج میں شرکت اور جرم کا اقرار کیا، انہیں اُن کے عرصۂ حوالات کے برابر قید کی سزا سنائی گئی، جس کی مدت ایک سے تین ماہ کے درمیان ہے۔ عدالت نے کسی بھی مجرم پر جرمانہ عائد نہیں کیا۔

ادھر جن ملزمان نے اقبال جرم سے انکار کیا، اُن کے خلاف آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ان مقدمات میں 15 ایف آئی آرز ڈسٹرکٹ اٹک اور 9 راولپنڈی میں درج کی گئی تھیں۔

ٹیگز: