سری نگر:بھارتی صحافی ارچنا تیواری نے مقبوضہ کشمیر سے کی گئی فیلڈ رپورٹنگ میں پہلگام واقعے سے جڑے بھارتی میڈیا کے دعووں کو بے بنیاد قراردیا ہے۔ کشمیر میں ایک مقامی ڈرائیور سے کی گئی گفتگو میں انکشاف ہوا کہ اس حملے میں ملوث جوڑے کی ہلاکت کا دعویٰ جھوٹ تھا، اور اصل حقیقت اس سے انتہائی مختلف ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے کہا کہ بھارتی میڈیا مسلسل عوام کو گمراہ کر رہا ہے اور مذہبی بنیاد پر تفریق پھیلائی جا رہی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ واقعے کو سیاسی رنگ دے کر کشمیریوں کے خلاف نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔
ڈرائیور نے مزید کہا کہ اگر مظالم بند نہ ہوئے تو کشمیری عوام خود مزاحمت پر مجبور ہو جائے گی۔ ارچنا تیواری کے اس انٹرویو کو کئی تجزیہ کار بھارتی میڈیا کے گڑھے ہوئے بیانیے کی شکست سے تعبیر کر رہے ہیں۔