کراچی: کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1114 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل کے دوران سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اپریل میں فی تولہ سونا 20 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا 17 ہزار 832 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہو گیا تھا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی اپریل کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس قیمت 192 ڈالر بڑھ کر 3276 ڈالر تک جا پہنچی۔