Get Alerts

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی نئی اپ ڈیٹ واپس لے لی

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی نئی اپ ڈیٹ واپس لے لی

سان فرانسسکو: معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے لیے جاری کی گئی نئی اپ ڈیٹ کو واپس لے لیا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمن کے مطابق، حالیہ اپ ڈیٹ کے باعث چیٹ بوٹ کا انداز ضرورت سے زیادہ خوشامدی ہو گیا تھا، جس پر صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئیں۔

صارفین کے مطابق، جی پی ٹی-4 او — جو چیٹ جی پی ٹی کا تازہ ترین ماڈل ہے — اپ ڈیٹ کے بعد ہر موقع پر صارفین کی بلاوجہ تعریف کرنے لگا تھا، حتیٰ کہ اُن مواقع پر بھی جب اس کی ضرورت نہیں تھی۔

سیم آلٹمن نے گزشتہ اتوار کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں اس مسئلے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپ ڈیٹس نے چیٹ بوٹ کو غیر معمولی حد تک خوشامدانہ رویہ اپنانے پر مجبور کر دیا ہے، اور ٹیم اس مسئلے کو دور کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

اب منگل کے روز کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ یہ اپ ڈیٹ واپس لے لی گئی ہے اور فی الوقت صارفین پرانا ورژن استعمال کر رہے ہیں، جس میں مذکورہ مسئلہ موجود نہیں۔

ٹیگز: