Get Alerts

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی شاندار کامیابی، ماؤنٹ مکالو سر کر لیا

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی شاندار کامیابی، ماؤنٹ مکالو سر کر لیا

اسلام آباد: پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کر لیا ہے۔

نیپال میں واقع یہ بلند پہاڑ 8 ہزار 845 میٹر اونچا ہے اور اسے دنیا کی مشکل ترین کوہ پیمائی مہمات میں شمار کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساجد سدپارہ نے آج صبح تقریباً 5 بجے ماؤنٹ مکالو کی چوٹی پر پہنچ کر وہاں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

یہ کامیابی ان کے شاندار کیریئر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، کیونکہ یہ ان کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں دسویں کامیاب فتح ہے۔

ان کی اس شاندار کامیابی کو عالمی کوہ پیمائی حلقوں میں بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستان کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ساجد سدپارہ مسلسل بلند چوٹیوں کو سر کرکے پاکستانی کوہ پیمائی کی تاریخ میں اپنا نام نمایاں کر رہے ہیں۔
 

ٹیگز: