پاکستان کا نمیبیا کو فتح کے لیے 190 رنز کا ہدف

پاکستان کا نمیبیا کو فتح کے لیے 190 رنز کا ہدف
سورس: فائل فوٹو

ابوظہبی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے چوتھے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو فتح کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ کپتان محمد حفیظ اور رضوان نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔ 

ابوظہبی  کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی شاندار بیٹنک کا سلسلہ جاری رکھا اور دونوں نے نصف سنچری سکور کی۔ بابر اعظم 49 گیندوں پر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخرزمان نے 5 رنز بنائے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے  50 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے پہلے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے ۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے ۔ آج نمیبیا کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔