ملائیشیا کےسابق وزیر اعظم کورونا وائرس کا شکار

 ملائیشیا کےسابق وزیر اعظم کورونا وائرس کا شکار
سورس: File

کوالالمپور: جیل میں قید ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ان دنوں جیل میں ہیں جہاںمطابق نجیب رزاق کو بخار کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر ریاستی فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے جس پر انہیں عدالت نے 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مصنف کے بارے میں