اسرائیل کا جبالیہ  کیمپ پر تیسراحملہ   ،حماس   کی  بھرپور جوابی کارروائی،"ٹائیگر"بکتر بند گاڑی تباہ کردی

  اسرائیل کا جبالیہ  کیمپ پر تیسراحملہ   ،حماس   کی  بھرپور جوابی کارروائی،

غزہ :اسرائیل  کی  غزہ میں بربریت اور جارحیت جاری ہے۔  اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر مسلسل تیسرے روز بم برسا دیئے ہیں۔  مزید 250 فلسطینی شہید، 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد9ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

شہدا میں 3ہزار 700سے زائد بچےاور تئیس سو خواتین شامل ہیں ،22 ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔حماس  نے بھی بھرپور جوابی کارروائیاں  کرتے  ہوئے "ٹائیگر"بکتر بند گاڑی تباہ کرکے اسرائیل کو حیران کردیا ہے۔ یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل پر  میزائل اور ڈرون حملے کی ویڈیو  جاری کر دی ہے۔ 

گزشتہ روز کیے جانیوالے فضائی حملے اور توپ خانے سے شیلنگ کے بعد علاقے میں مواصلاتی نظام مکمل طورپر منجمد ہوگیا ، فلسطینی وزارت مواصلات نے غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز کے مکمل طور پر بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مصنف کے بارے میں