Get Alerts

امریکی صدر کی نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی صدر کی نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل و غارت کو روکنے میں ناکام رہی، تو امریکا نائیجیریا کو امداد فراہم کرنا بند کر دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحیوں کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کے لیے محکمہ دفاع کو ممکنہ فوجی آپریشن کی تیاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا طاقت کے ذریعے نائیجیریا میں موجود دہشت گردوں کو شکست دے سکتا ہے۔

صدر کی ہدایت کے بعد، امریکی محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ "جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔"
 
 

ٹیگز: