Get Alerts

کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے جھونپڑیاں اور سامان جل کر خاکستر

کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے جھونپڑیاں اور سامان جل کر خاکستر

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں، خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بجلی کی تاروں کے ٹکراؤ اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کا آغاز ایک جھونپڑی میں ہوا جس کے بعد آگ نے تیزی سے مزید جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا، تاہم آگ کی شدت کے پیش نظر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا، لیکن اس دوران درجنوں جھونپڑیاں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئیں۔ اس آتشزدگی کے نتیجے میں خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں۔

فائر آفیسر کے مطابق آگ کی شدت کے باعث کئی مویشی بھی جھلس گئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔

ٹیگز: