Get Alerts

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان سے حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی استنبول میں ملاقات

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان سے حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی استنبول میں ملاقات

استنبول: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان اور حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بارے میں گفتگو کی، جو غزہ امن معاہدے کے حوالے سے ہو گا۔ اس اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت اور امداد کی فراہمی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس پیر کو استنبول میں منعقد ہوگا، جس میں غزہ امن معاہدے کے ضامنl ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

خلیل الحیہ اور حاقان فدان نے ملاقات میں امداد کے دوسرے مرحلے پر بھی بات کی، اور اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے عوام کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے غزہ کے بحران کے حل کے لیے مزید تعاون کی اپیل کی۔

ادھر، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں 11 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں تاحال واپس نہیں کی گئی ہیں، جن کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

ٹیگز: