Get Alerts

پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات پر پابندی، صبح 8:45 سے پہلے نہیں کھلیں گے

پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات پر پابندی، صبح 8:45 سے پہلے نہیں کھلیں گے

لاہور: محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کی شدت کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب کے تمام اسکول 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھلیں گے، تاکہ طلباء اور اساتذہ کو اسموگ کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اسموگ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز پر بھی صبح 8:45 سے پہلے کھلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ 3 نومبر 2025 سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔

اگر کوئی اسکول اس حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پہلی بار اسے ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک ہو گا۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے ڈی جی عمران حامد شیخ نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ اسموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور شہریوں کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ٹیگز: