Get Alerts

سیالکوٹ: الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، سخاوت مغل صدر اور میاں ندیم جنرل سیکرٹری منتخب

سیالکوٹ: الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، سخاوت مغل صدر اور میاں ندیم جنرل سیکرٹری منتخب

سیالکوٹ : الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سخاوت مغل کو صدر اور میاں محمد ندیم کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ دونوں امیدواروں کی کامیابی پر صحافی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، میٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور گل پاشی بھی کی گئی۔

صحافیوں نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ سخاوت مغل اور میاں محمد ندیم کی کامیابی صحافی برادری کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

نومنتخب صدر سخاوت مغل اور جنرل سیکرٹری میاں محمد ندیم نے اپنی کامیابی پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں عہدیداروں نے کہا کہ "ہم صحافی برادری کے مشکور ہیں جن کی بھرپور سپورٹ ہمیں حاصل رہی۔ ہم صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور اپنے تمام ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔"

ٹیگز: