لاہور :لاہور میں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ جاری ہے، جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ مجموعی طور پر بار کی 8 نشستوں پر 27 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، جبکہ صدر کی نشست پر تین امیدوار مد مقابل ہیں۔
انتخابات میں 15,709 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات بھی جاری ہیں۔