Get Alerts

پرینیتی چوپڑا اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی

پرینیتی چوپڑا اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی

ممبئی :بالی وڈ کے مشہور کامیڈی و ایکشن اداکار اکشے کمار اور نوجوان اداکارہ پرینیتی چوپڑا پہلی بار ہدایت کار انوراگ سنگھ کی فلم ”سارا گڑھی“ میں جلوہ گر ہوں گے۔

پرینیتی فلم میں اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی سارا گڑھی کی جنگ پر مبنی ہے، جس کی شوٹنگ سارا گڑھی کے علاقے اور اس سے قریب گاﺅں میں کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ان کے ساتھ سلمان خان ہیں تاہم شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال جنوری سے ہوگا۔