ایک تو جعل سازی اور پھر پکڑے جانے کے ڈر سے سائفر ہی غائب کر دیا: مریم نواز

ایک تو جعل سازی اور پھر پکڑے جانے کے ڈر سے سائفر ہی غائب کر دیا: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو جعلسازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نہ جاﺅں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ یہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاست پاکستان کی امانت ہے۔ قومی امانتوں میں خیانت کر کے ریاست کے مفادات کو پامال کرنے والے کو نشان عبرت بنانا چاہئے تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔‘ 

0363520b41833df10ab76cfba409e4ca


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا’ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاﺅں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے کہ مجھ سے سائفر گم ہو گیا۔‘ 

07aabfe51b3755858a4b60212891ac33

مصنف کے بارے میں