جعل سازی اور فراڈ کو روکنے کے لیے سمز جاری اور فعال کرنے کے ایس او پیز میں تبدیلی

  جعل سازی اور فراڈ کو روکنے کے لیے سمز جاری اور فعال کرنے کے ایس او پیز میں تبدیلی

اسلام آباد :پی ٹی اے  نے سمز جاری اور فعال کرنے کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ہے۔ ایک نام کی سم اب سات دنوں میں فعال ہوگی۔

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کا اجرا روکنے کے لیے بڑا اقدام اٹھا یا ہے۔ ایک نام پر دوسری سم کا اجراء اور فعالیت اب آٹھ گھنٹے کے بجائے سات دن میں ہوگا ۔تاہم پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہی ہوگی ۔

اعلامیے کے مطابق سمز سے متعلق نئے ایس او پیز 24 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔ ایس او پیز کا اطلاق تمام آپریٹرز، کسٹمر سروس سینٹرز، فرنچائزز اور ریٹیلزر پر ہوگا، نادرا بھی اپنے نظام میں نئے ایس او پیز کو لاگو کرے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء پر کیا گیا۔ نئے ایس او پیز سے جعل سازی اور فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔

مصنف کے بارے میں