طب کا نوبل انعام کورونا ویکسین بنانے والے ماہرین  کے نام 

طب کا نوبل انعام کورونا ویکسین بنانے والے ماہرین  کے نام 

سٹاک ہوم :طب کا نوبل انعام کورونا ویکسین بنانے والے ماہرین  کے نام  رہا۔ طب کا نوبیل انعام ہنگری کی کتالین کاریکو اور امریکہ کے ڈریو ویس مین  نے  حاصل کیا۔ دونوں ماہرین کو انعام ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر ان کے کام سے متعلق دیا گیا۔
ایم آر این اے ٹیکنالوجی سے کورونا کی ویکسین موڈرنا اور فائزر کی راہ ہموار ہوئی تھی۔سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں بیٹھنے والی جیوری نے کہا کہ عہد حاضر میں انسانی صحت کو لاحق بڑے خطرے کے دوران دونوں شخصیات نے ویکسین بنانے کیلئے غیرمعمولی پیشرفت کی۔
کتالین کاریکو ہنگری کی ساگان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، انہوں نے ڈریو ویس مین کے ساتھ امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں ریسرچ کی تھی جس پر نوبیل انعام ملا ہے۔
دنیا میں کورونا وبا سے اموات کو روکنے والی اس عظیم تحقیق پر دونوں سائنس دانوں کو سند کے ساتھ گولڈ میڈل اور دس لاکھ ڈالر کا چیک 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم میں ہونے والی ایک پُروقار تقریب میں دیا جائے گا۔یاد رہے کہ نوبل انعامات کے بانی سائنس دان الفریڈ نوبل کی برسی 10 دسمبر کو ہوگی اور اسی دن انعام دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں