مہنگائی کی ستائی عوام پر "بجلی"گرادی گئی

 مہنگائی کی ستائی عوام پر

اسلام آباد:مہنگائی کی ستائی عوام پر "بجلی"گرادی گئی،   بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری  دے دی گئی۔نیپرانے وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ 

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔اب وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہو گا۔بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں