Get Alerts

امریکہ میں شٹ ڈاؤن، ناسا کے تحقیقاتی ادارے بند، 15 ہزار ملازموں کو رخصت پر بھیج دیا

 امریکہ میں شٹ ڈاؤن، ناسا کے تحقیقاتی ادارے بند، 15 ہزار ملازموں کو رخصت پر بھیج دیا

واشنگٹن: امریکی حکومت نے نئے مالی سال کی شروعات سے پہلے اخراجات کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے شٹ ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان اوباما کیئر سبسڈی پر سخت اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ ریپبلکنز نے 7 ہفتوں کے لیے موجودہ فنڈنگ کو بڑھانے کا مطالبہ کیا، لیکن ڈیموکریٹس نے اس کی حمایت سے انکار کر دیا۔

اس صورتحال کے باعث کئی وفاقی محکمے بند ہو گئے ہیں اور اہم خدمات معطل ہو گئی ہیں۔ ناسا کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، جہاں کی بیشتر لیبارٹریز اور تحقیقاتی ادارے وقتی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ تقریباً 15 ہزار ناسا کے ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، اور خلائی مہمات و ڈیٹا جمع کرنے کے عمل کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ٹیگز: