اوتھل: زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہو گئے۔
پنجگور سے کراچی جا رہی مسافر کوچ اچانک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی بھاری ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے اور پولیس نے واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔