کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ تبادلے طلبہ و اساتذہ کے تناسب، اسکولوں کی ضروریات اور ویڈ لاک پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔
مجموعی طور پر 10,490 اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ ان تبادلوں کے نتیجے میں صوبے بھر کے 1,320 بند اسکول دوبارہ فعال ہو جائیں گے، جو اساتذہ کی ریٹائرمنٹ یا وفات کی وجہ سے بند ہو گئے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 1,550 اسکولوں میں اساتذہ کی قلت دور کی گئی ہے، جبکہ ان 1,328 اسکولوں میں بھی تدریسی عملہ بڑھایا گیا ہے جہاں صرف ایک استاد تعینات تھا۔
ویڈ لاک پالیسی کے تحت 1,671 اساتذہ کے تبادلے عمل میں آئے، جن میں 1,198 خواتین اور 473 مرد اساتذہ شامل ہیں۔