Get Alerts

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کا بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو : آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں  پاکستانی ٹیم نے بنگلا دیش کے  خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

پاکستانی ٹیم کی قیادت نوجوان آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کر رہی ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ ہیں تاہم یہ میچ سری لنکا کے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہاہے۔

خیال رہے کہ چونکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے اور پاکستان بھارت میں اپنے میچز نہیں کھیل رہا، اس لیے قومی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیل رہی ہے۔

میچ سے قبل قومی ٹیم نے کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی بھرپور تیاری کی۔ منگل کے روز کھلاڑیوں نے تین گھنٹے طویل نیٹ سیشن میں حصہ لیا، جبکہ بدھ کو ہلکی پھلکی ٹریننگ کی گئی۔

ٹیگز: