لاہور : پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 64 تصدیق شدہ ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے لاہور میں 11 نئے کیسز شامل ہیں۔
لاہور میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 256 ہو چکی ہے، جس سے حکام کی جانب سے احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔