Get Alerts

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کے 25 ستمبر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اس کی منسوخی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ان کی فریق بننے کی درخواست خارج کر دی، جبکہ متاثرہ فریق کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ قانون کے خلاف ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کے قابل ہونے کے معاملے کو بھی نظر انداز کیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ایجوکیشن کمیشن، کراچی یونیورسٹی، پیمرا اور دیگر اداروں کو بھی فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو فریق بننے اور اپنا وکیل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی، جبکہ ان کی ڈگری کے معاملے کو آئینی بینچ میں سننا بھی ممکن نہیں تھا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان کی ڈگری کی منسوخی بدنیتی اور غیر قانونی عمل پر مبنی ہے۔

ٹیگز: